Monday, September 15, 2014

NO CLOSE

No Close Disables Windows Close Button




Windows: If you have a window that you want to keep open without risk of accidental closure, No Close gets the job done.

The lightweight application disables the X button in the Windows title bar for the windows you select. Select the window you want to lock and then hit CTRL+1 to lock and unlock the window. You can also add rules for Windows so that No Close will remember which windows you want locked. While locking your work station when you're away is the best way to keep things just as you left them, No Close is a great solution to keep an errant mouse click or moment of thoughtlessness from closing a window or application you need open. No Close is free ware, Windows only.

Password " dailytoolz.blogspot.com "
           

کام کے دوران اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم جس ونڈو پر کام کر رہے ہوتے ہیں غلطی سے کبھی اسی کو ہی بند کر دیتے ہیں۔ مثلاً ہم براؤزر بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ غلطی سے بھی بند ہو۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم کوئی اہم ای میل کر رہے ہوتے ہیں اور کسی اور ونڈو کو بند کرنے کی بجائے غلطی سے براؤزر ہی بند کر دیا۔
NO CLOSE اس مسئلے سے بچنے کے لیے
سافٹ ویئر کا استعمال کریں۔ اس کی مدد سے آپ جس ونڈوز کا چاہیں کلوز کا بٹن ڈِس ایبل کر سکتے ہیں۔ یعنی اب اس ونڈو کو بند نہیں کیا جا سکتا اور جب چاہیں اسے واپس انیبل بھی کر سکتے ہیں۔     
لائسنس:     فری ویئر

MUHAMMADSAQIBP@GMAIL.COM

            


Friday, September 12, 2014

Joulemeter

    How much power your computer is using.
          
مائیکروسافٹ کی جانب سے دیے گئے    اس ٹول  
کی مدد سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کا کمپیوٹر کتنی بجلی کا استعمال کر رہا ہے۔ سی پی یو کتنی بجلی استعمال کر رہا ہے اور اسکرین کی روشنی کی وجہ سے کتنی اضافی بجلی استعمال ہو رہی ہے یہ ان چیزوں کا حساب کتاب کر کے آپ کو درست رپورٹ فراہم کرتا ہے

PASSWORD "dailytoolz.blogspot.com"


                 

FLUTTER


    Control media player through hand indicator

اپنی نوعیت کا بالکل انوکھا اور دلچسپ ترین سافٹ ویئر ہے۔ ونڈوز اور میک دونوں کے آپریٹنگسسٹمز  کے لیے

 دستیاب اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ میڈیا پلیئر کو ہاتھ کے اشارے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

دراصل یہ سافٹ ویئر ویب کیم کی مدد سے ہاتھ کی حرکت کو نوٹ کرتے ہوئے عمل کرتا ہے۔ یہ استعمال میں بھی بے حد آسان ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے کوئی زیادہ پیچیدہ سیٹ اپ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں پڑتی اور نا ہی اس کے لیے آپ کو کوئی مہنگا ہارڈ ویئر درکار ہوتا ہے۔

اگر آپ کے پاس ویب کیم ہے تو اس سافٹ ویئر کا استعمال یقینا آپ کے لیے ایک بے حد دلچسپ تجربہ ثابت ہو گا اور یہ آپ کی امید سے بڑھ کر آپ کو پسند آئے گا۔



اس سافٹ ویئر کا کروم براؤزر کے لیے ایک ایکسٹینشن بھی دستیاب ہے جس کی مدد سے یوٹیوب کی وڈیوز کو بھی ہاتھ کے اشاروں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

Password "dailytoolz.blogspot.com"
             
               
         

Thursday, September 11, 2014

INJURED PIXELS

         
                            Buying defective monitor safe
             
           
مونیٹر خریدنے کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرتے ہوئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ماہر ہمارے ساتھ ہو، تاکہ ہم کوئی خراب مونیٹر خریدنے سے محفوظ رہیں۔
سی آر ٹی مونیٹر کا زمانہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ اب ہر جگہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مونیٹرز ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ مونیٹر کارکردگی میں بہتر اور فلیٹ اسکرین کے حامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جگہ بھی کم گھیرتے ہیں اور بجلی بھی کم استعمال کرتے ہیں۔ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مونیٹرز کی اسکرین چھوٹے چھوٹے پکسلز سے مل کر بنی ہوتی ہے۔ بعض اوقات ان میں سے کچھ پکسلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے اسکرین پر چھوٹا سا ڈاٹ بن جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی پرانی ہونے کی وجہ سے یہ ڈاٹ بنتے ہیں بلکہ نئی ایل سی ڈی کے پکسلز بھی ڈیڈ ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ نیا ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مونیٹر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا آپ کا مونیٹر ابھی ورانٹی میں ہے تو ’’انجرڈ پکسلز‘‘ (InjuredPixels) نامی سافٹ ویئر ضرور استعمال کریں۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو مانیٹر کی اسکرین کے بارے میں مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے نیا مونیٹر خریدتے ہوئے آپ اس پورٹ ایبل سافٹ ویئر کی مدد سے اسے باآسانی ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ایک خراب مونیٹر خریدنے سے بچ سکتے ہیں۔ یا اگر آپ کے مونیٹر کی ورانٹی ابھی ایکسپائر نہیں ہوئی تو آج ہی اسے چیک کریں اور اگر اس میں کوئی خرابی پائیں تو وقت ہاتھ سے نکلنے سے پہلے اسے تبدیل کروا لیں۔

اگر مونیٹر کو جانچنے میں ماہر نہیں تو یہ چھوٹا سا سافٹ ویئر یو ایس بی میں اپنے ساتھ لے جائیں اور باآسانی ایک بہترین ایل سی ڈی مونیٹر تلاش کریں۔

   PASSWORD "dailytoolz.blogspot.com"

                            
https://docs.google.com/uc?export=download&id=0BzQhLOSyAoscaFczdWs2OVh5S3M

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کی نصف درجن سے زائد ایٹمی طاقتوں کے پا...