Tuesday, July 11, 2017

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے


واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کی نصف درجن سے زائد ایٹمی طاقتوں کے پاس ہزاروں کی تعداد میں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے سے ایٹمی جنگ کے خدشات بھی دنیا پر منڈلارہے ہیں۔ ایسے میں ایٹمی تباہی کا خوف ذہن پر مسلط ہونا فطری بات ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی بجائے ایٹمی حملے کی صورت میں جان بچانے کیلئے کچھ تیاری کرلی جائے تو بہت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ ویب سائٹ INDY100 کی رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ایٹمی دھماکے کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کیلئے آپ کے پاس کچھ انتہائی اہم چیزوں کا موجود ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ اتنے خوش قسمت ہیں کہ ایٹمی دھماکے کے مقام سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں اور تابکار شعاﺅں سے بچنے کیلئے کسی محفوظ پناہ گاہ میں پہنچ سکتے ہیں تو وہاں آپ کے پاس مندرجہ ذیل چیزوں کا ہونا ضروری ہے:۔ ایٹمی حملے کی صورت میں آپ کو کم از کم تین دن کیلئے محفوظ پناہ گاہ کے اندر رہنا ہوگا۔ اس دوران ہر ایک شخص کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک گیلن پانی درکار ہو گا۔ تین دن کی خوراک کا ذخیرہ بھی آپ کے پاس ہونا ضروری ہے اور یاد رہے کہ یہ ایسی خوراک ہونی چاہیے کہ جو خشک اور خراب نہ ہونے والی ہوں۔
اگر خلاءمیں ایٹم بم پھاڑا جائے تو اس کے زمین پر کیا اثرات آئیں گے؟ جواب ایسا کہ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے ایٹمی حملے کے بعد آپ کیلئے باہر کی صورتحال سے باخبر رہنا بے حد ضروری ہوگا اور اس مقصد کیلئے آپ کو ایک ریڈیو کی ضرورت ہوگی۔ ریڈیو کے ذریعے آپ کو معلوم ہوسکے گا کہ باہر تابکاری کی کیا کیفیت ہے اور ہوا کا کیا رُخ ہے تاکہ باہر نکلنے پر آپ تابکار شعاﺅں کے اثر سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے علاوہ آپ کو ایک فلیش لائٹ، فرسٹ ایڈ کٹ اور ایک سیٹی کی ضرورت بھی ہوگی جسے آپ بوقت ضرورت بجا کر مدد کا اشارہ دے سکتے ہیں۔ آپ کے پاس ڈسٹ ماسک کا موجود ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ آپ پناہ گاہ کے اندر بھی موجود ہوں تو سانس کے ذریعے تابکار اجزاءآپ کے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اس ڈسٹ ماسک کو پناہ گاہ کے اندر اور خاص طور پر بعدازاں باہر نکلتے وقت استعمال کریں۔ گیلے تولیے، پلاسٹک کے لفافے اور چند ضروری برتن بھی اپنے پاس رکھیں۔ یہ سب چیزیں آپ کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں مدد دیں گی۔ آپ کے پاس رینچ اور پلائرز کا ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ ایمرجنسی کی صورت میں گیس اور پانی وغیرہ کے والو بند کرنے کیلئے ان کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ دھاتی ڈبوں کو کھولنے کیلئے کوئی اوزار موجود ہونا بھی ضروری ہوگا کیونکہ عین ممکن ہے کہ آپ کے پاس موجود خوراک ڈبہ بند ہویا اگر آپ کو امدادی خوراک پہنچائی جاتی ہے تو وہ بھی دھاتی ڈبوں میں بند ہوسکتی ہے۔
آخری اور اہم چیز مقامی علاقے کا نقشہ ہے ۔ ایٹمی حملے کی صورت میں نقشے کے بغیر آپ کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگا کہ آپ کسی محفوظ مقام تک پہنچنے کیلئے کونسا راستہ اختیار کریں۔

No comments:

Post a Comment

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کی نصف درجن سے زائد ایٹمی طاقتوں کے پا...