Tuesday, July 11, 2017

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے


واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کی نصف درجن سے زائد ایٹمی طاقتوں کے پاس ہزاروں کی تعداد میں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے سے ایٹمی جنگ کے خدشات بھی دنیا پر منڈلارہے ہیں۔ ایسے میں ایٹمی تباہی کا خوف ذہن پر مسلط ہونا فطری بات ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی بجائے ایٹمی حملے کی صورت میں جان بچانے کیلئے کچھ تیاری کرلی جائے تو بہت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ ویب سائٹ INDY100 کی رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ایٹمی دھماکے کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کیلئے آپ کے پاس کچھ انتہائی اہم چیزوں کا موجود ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ اتنے خوش قسمت ہیں کہ ایٹمی دھماکے کے مقام سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں اور تابکار شعاﺅں سے بچنے کیلئے کسی محفوظ پناہ گاہ میں پہنچ سکتے ہیں تو وہاں آپ کے پاس مندرجہ ذیل چیزوں کا ہونا ضروری ہے:۔ ایٹمی حملے کی صورت میں آپ کو کم از کم تین دن کیلئے محفوظ پناہ گاہ کے اندر رہنا ہوگا۔ اس دوران ہر ایک شخص کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک گیلن پانی درکار ہو گا۔ تین دن کی خوراک کا ذخیرہ بھی آپ کے پاس ہونا ضروری ہے اور یاد رہے کہ یہ ایسی خوراک ہونی چاہیے کہ جو خشک اور خراب نہ ہونے والی ہوں۔
اگر خلاءمیں ایٹم بم پھاڑا جائے تو اس کے زمین پر کیا اثرات آئیں گے؟ جواب ایسا کہ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے ایٹمی حملے کے بعد آپ کیلئے باہر کی صورتحال سے باخبر رہنا بے حد ضروری ہوگا اور اس مقصد کیلئے آپ کو ایک ریڈیو کی ضرورت ہوگی۔ ریڈیو کے ذریعے آپ کو معلوم ہوسکے گا کہ باہر تابکاری کی کیا کیفیت ہے اور ہوا کا کیا رُخ ہے تاکہ باہر نکلنے پر آپ تابکار شعاﺅں کے اثر سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے علاوہ آپ کو ایک فلیش لائٹ، فرسٹ ایڈ کٹ اور ایک سیٹی کی ضرورت بھی ہوگی جسے آپ بوقت ضرورت بجا کر مدد کا اشارہ دے سکتے ہیں۔ آپ کے پاس ڈسٹ ماسک کا موجود ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ آپ پناہ گاہ کے اندر بھی موجود ہوں تو سانس کے ذریعے تابکار اجزاءآپ کے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اس ڈسٹ ماسک کو پناہ گاہ کے اندر اور خاص طور پر بعدازاں باہر نکلتے وقت استعمال کریں۔ گیلے تولیے، پلاسٹک کے لفافے اور چند ضروری برتن بھی اپنے پاس رکھیں۔ یہ سب چیزیں آپ کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں مدد دیں گی۔ آپ کے پاس رینچ اور پلائرز کا ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ ایمرجنسی کی صورت میں گیس اور پانی وغیرہ کے والو بند کرنے کیلئے ان کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ دھاتی ڈبوں کو کھولنے کیلئے کوئی اوزار موجود ہونا بھی ضروری ہوگا کیونکہ عین ممکن ہے کہ آپ کے پاس موجود خوراک ڈبہ بند ہویا اگر آپ کو امدادی خوراک پہنچائی جاتی ہے تو وہ بھی دھاتی ڈبوں میں بند ہوسکتی ہے۔
آخری اور اہم چیز مقامی علاقے کا نقشہ ہے ۔ ایٹمی حملے کی صورت میں نقشے کے بغیر آپ کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگا کہ آپ کسی محفوظ مقام تک پہنچنے کیلئے کونسا راستہ اختیار کریں۔

جاپان کا وہ اہم علاقہ جہاں عورتوں کاداخلہ ممنوع ہے،مردوں کو بھی داخل ہونے کیلئے کپڑوں سے ’’محروم‘‘ہونا پڑتاہے،حیرت انگیزانکشافات

جاپان کا وہ اہم علاقہ جہاں عورتوں کاداخلہ ممنوع ہے،مردوں کو بھی داخل ہونے کیلئے کپڑوں سے ’’محروم‘‘ہونا پڑتاہے،حیرت انگیزانکشافات

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے جاپان میں قدیم مذہبی حیثیت رکھنے والے اس جزیرے کو عالمی ورثہ قرار دے دیا ہے جہاں عورتوں کا داخلہ منع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوکینو شیما پر سترہویں صدی میں اوکیستو نامی عبادت گاہ بنائی گئیجہاں سمندر میں جانے والوں کی خیریت کے لیے دعا کی جاتی تھی۔ اوکینو شیما پر سترہویں صدی میں اوکیستو نامی عبادت گاہ بنائی گئی۔ جزیرے پر اترنے سے پہلے مردوں کو اپنے کپڑے اتار کر پاک ہونے کی رسم ادا کرنی ہوتی ہے۔واپسی پر انہں یہاں سے کوئی بھی چیز بطور نشانی لے جانے کی اجازت

نہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے دورے کی تفصیلات کسی کو بتا سکتے ہیں۔ یہ عبادت گاہ تعمیر کی گئی تھی اوکینو شیما پر سمندر میں جانے والے جہازوں اور چین اور کوریا کے لوگوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے دعا کی جاتی تھی۔اس جزیرے پر ہزاروں نوادارات بطور تحفہ لائے گئے جن میں کوریا سے لائی جانے والی سونے کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔اس جزیرے پر ہر سال میں صرف ایک دن کے لیے لوگوں کو جانے کی اجازت ہے۔ یہ قدیم روایت ہے جو اب بھی قائم ہے۔یہاں آنے والوں کی تعداد بھی صرف 200 افراد تک محدود ہے۔ انہیں لازمی طور پر سمندر میں طہارت کا عمل کرنا
ہوتا ہے اور سب سے متنازع چیز ان کا مرد ہونا لازم ہے۔

رونالڈینیو سمیت دنیا کے 7 نامور فٹ بالرز کو پاکستان میں نمائشی میچ کھیلنے کیلئے کتنی رقم دی گئی؟ جواب جان کر آپ سانس لینا بھی بھول جائیں گے


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینیو سمیت سابق بین الاقوامی سٹار فٹ بالرز نے پاکستان میں ایک ’طوفان‘ برپا کر دیا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش ہوئی ہے۔ ان فٹ بالرز لیئر کو پاکستان لانے کا سہرا لیئر لیگ کے سر جاتا ہے جس نے انہیں اتنی بڑی رقم ادا کی ہے کہ سب ہی حیران رہ گئے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق رونالڈینیو، روبرٹو کارلوس اور ریان گگز سمیت دیگر فٹ بالرز کو 30 لاکھ ڈالرز سے لے کر 60 لاکھ ڈالرز تک معاوضہ دیا گیا ہے۔ مذکورہ فٹ بالرز کے علاوہ معاوضہ لینے والوں میں نکولس انیلکا، رابرٹ پائرس، ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹینگ اور لوئس بووا مورٹے شامل ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں نے پاکستان پہنچنے کے کراچی میں پہلا میچ کھیلا جبکہ دوسرا میچ آج لاہور میں کھیلا جا رہا ہے جس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈینیو کو نمائشی میچز کھیلنے کیلئے 60 لاکھ ڈالرز اادا کئے گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو 30 لاکھ ڈالرز سے 40 لاکھ ڈالرز تک معاوضہ دیا گیا ہے۔ ان میچوں کیلئے فروخت کی جانے والی ٹکٹوں کی قیمت 2000 روپے سے لے کر 30 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے


<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1490981728320384"
     crossorigin="anonymous"></script>
<!-- sss -->
<ins class="adsbygoogle"
     style="display:block"
     data-ad-client="ca-pub-1490981728320384"
     data-ad-slot="1134448619"
     data-ad-format="auto"
     data-full-width-responsive="true"></ins>
<script>
     (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
</script>

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آ ج سے شروع ہونے کا امکان

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آ ج سے شروع ہونے کا امکان


کراچی کےعلاقوں گلشن اقبال،یونیورسٹی روڈ اورآئی آئی چندریگر روڈ سمیت  مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گجرات ،سیالکوٹ اور مری میں بھی بادل برسے جس سے گرمی کا زور کچھ کم ہوگیا۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےبالائی پنجاب اور کشمیر میں آج سےجبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، اورجنوبی پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔جمعرات تک جاری رہنےوالے مون سون بارشوں کے اس سلسلےمیں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کےباعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، خیبرپختونخوا اورکشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکمشیرکےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کابھی خدشہ ہے جبکہ سندھ اور مشرقی بلوچستان کو بارش کیلئے جمعہ تک انتظار کرنا پڑےگا۔
ادھرصوبہ خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار ہے، پشاورسمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پرابرآلودرہنے کاا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بیشتر مقامات پرآج مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے کا مکان ہے۔ ہزارہ، مالا کنڈ ڈویژن اور پشاور سمیت چند میدانی اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے

ایٹمی حملے کی صورت میں وہ 11 چیزیں جو آپ کے پاس ہوں تو آپ کی جان بچ سکتی ہے واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کی نصف درجن سے زائد ایٹمی طاقتوں کے پا...